حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج ضلع
میدک میں پیش آئے بس حادثہ حادثہ پر شدید غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی
کم سن طلبا کو معیاری علاج فراہم
کرنے عہدیداروں کو حکم دیا۔ جبکہ دوسری
جانب مرکزی وزیر ریلوے سدا نندا گوڑا نے بھی شدید غم کا اظہار کیا۔ اس
حادثہ کے فوری بعد ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اس واقعہ پر تحقیقات کرنے کا اعلان
کیا ہے۔